خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف کا عابد شیرعلی کےخلاف مقدمہ درج کروانےکا فیصلہ

اسلام آباد:(اے پی پی) تحریک انصاف نے عمران خان کے خلاف دھمکی آمیز بیان دینے پر عابد شیر کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے ڈپٹی سیکریٹری جنرل فرخ حبیب کو ذمہ درای سونپ دی ہے، جس کے تحت فرخ حبیب آج سی پی اوکو وزیرمملکت کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست دیں گے۔ عمران خان کی جانب سے رائیونڈ مارچ کے اعلان پرعابد شیرعلی نے 4 ستمبر کو تحریک انصاف کے چیئرمین کی ہستی کو مٹانے کی دھمکی دی تھی۔