خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف کی ریڑھ کی ہڈی جہانگیر ترین نااہل، ناز بلوچ

تحریک انصاف کی ریڑھ کی ہڈی جہانگیر ترین نااہل، ناز بلوچ
کراچی: (ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی خاتون سیاستدان ناز بلوچ نے جہانگیر ترین کی نا اہلی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتظار میں ہیں کہ کب پی ٹی آئی اپنے نااہل جنرل سیکرٹری کو عہدے سے برخاست کرتی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں ناز بلوچ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیدیا گیا۔ اب میں اس انتظار میں ہوں کہ کب پی ٹی آئی اپنے نااہل جنرل سیکرٹری ان کے عہدے سے برخاست کرتی ہے۔