خبرنامہ پاکستان

تمام سیاسی جماعتیں بات چیت سےمسائل حل کرنےکی کوشش کریں: پرویز

کراچی(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اختلافات کی بجائے بات چیت سے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں،آئندہ ایک دو روز میں خوش اسلوبی سے تمام مسائل کو حل کرلیں گے،امید ہے ایم کیو ایم کے احتجاجی کارکن جلد گھروں کو چلے جائیں گے،بھوک ہڑتالی کیمپ ختم ہوجائیگا اور وہ معمول کی زندگی گزار دیں گے،ایم کیو ایم کے تحفظات کی بات چیت وزیراعظم نواز شریف سے کروں گا۔پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید سے ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما فاروق ستار نے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی جس میں فاروق ستار نے پرویز رشید کو ایم کیو ایم کے تحفظات سے آگاہ کیا۔پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار سے ملاقات ہوئی ہے،تمام سیاسی جماعتیں اختلافات کی بجائے بات چیت سے مسائل حل کریں،آئندہ ایک دو روز میں مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ایم کیو ایم کے احتجاجی کارکن جلد گھروں کو چلے جائیں گے،ایم کیو ایم کی شکایتوں کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائیگا اور ان کے تحفظات پر وزیراعظم نوازشریف سے بات کرونگا،امید ہے معاملے کو اچھے انداز میں حل کرلیا جائیگا ،بھوک ہڑتال کیمپ ختم ہوجائیگا اور وہ معمول کی زندگی گزاریں گے۔(خ م)