خبرنامہ پاکستان

تیسری سیاسی قوت نہ آئی تون لیگ پھرجیت جائے گی، مشرف

کراچی:(آئی این پی) سابق صدرپرویزمشرف نے کہا ہے کہ ملک کو تیسری بڑی سیاسی قوت کی اشد ضرورت ہے اگر کوئی بھی جماعت سامنے نہ آئی تو2018 میں کامیابین لیگ کے ہی قدم چومے گی۔ انھوں نے کالاباغ ڈیم نہ بنانے کی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کالاباغ ڈیم بنانے کا فیصلہ کیا تواس وقت کی حکومت نے انھیں کہا کہ اگر ایسا کیا تو وہ گھر بھی نہیں جاپائیںگے، اگر جنرل راحیل شریف فیلڈ مارشل بنتے ہیں تو آرمی چیف کے اختیارات بھی اپنے پاس رکھیں بصورت دیگر کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ وہ انکشافات سے بھرپور دوسری کتاب لکھ رہے ہیں۔ انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیاکہ آصف زرداری اب بھی نوازشریف کے ساتھ ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں نوازشریف رہیں گے تو وہ بھی بچے رہیں گے۔