خبرنامہ پاکستان

جسٹس ثاقب نثارنےسپریم کورٹ کےقائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: (اے پی پی) جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ۔ جسٹس ثاقب نثار سے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا ۔ تقریب حلف برداری سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی ۔ سپریم کورٹ کے وکلاء، صوبائی ایڈووکیٹ جنرل اور عدالتی عملے نے تقریب میں شرکت کی ۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی گزشتہ رات سری لنکا روانہ ہوئے جہاں پر وہ ایشیاء لاء کانفرنس میں شرکت کرینگے ۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی پندرہ اگست کو وطن واپس پہنچیں گے ۔