خبرنامہ پاکستان

‘جسے اللہ اور عوام پلس کر دیں، اسے کوئی مائنس نہیں کر سکتا، مریم نواز

‘جسے اللہ اور عوام پلس کر دیں، اسے کوئی مائنس نہیں کر سکتا، مریم نواز

لاہور: (ملت آن لائن) چکوال کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مریم نواز خوشی سے نہال ہو گئیں، کہتی ہیں جس کو الہ اور عوام پلس کر دیں، اسے کوئی مائنس نہیں کر سکتا، روک سکو تو روک لو۔
مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغامات میں مزید کہا کہ آج عوامی عدالت نے پھر فیصلہ دے دیا ہے کہ اہل کون ہے اور نااہل کون! انہوں نے الزام عائد کیا کہ تمام سازشی عناصر مل کر بھی عوامی عدالت میں مسلم لیگ نون کا مقابلہ نہیں کر سکے۔ انہوں نے کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون کے شیروں کو مبارک ہو، آپ کے ووٹ نے سازشیوں، مہروں اور اداروں کے پیچھے چھپنے والوں کو شکست دی۔

……………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی ممنوعہ فنڈنگ کا معاملہ، درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (ملت آن لائن)نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی ممنوعہ فنڈنگ کا معاملہ، درخواست سماعت کیلئے مقرر،چیف جسٹس نے تحریک انصاف کی درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کی ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر کے ابتدائی سماعت کیلئے کل مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ن لیگ، پیپلز پارٹی کی غیرملکی فنڈنگ کیخلاف درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیلوں پر سماعت اپنے چیمبر میں کی۔ تحریک انصاف کے اسد عمر اور شیریں مزاری کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چودھری پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے تحریک انصاف کی درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لیں۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر کی جائیں۔ رجسٹرار آفس نے اسد عمر اور شیریں مزاری کی درخواستوں پر اعتراض عائد کیا تھا کہ درخواستگزاروں نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، اعتراضات کیخلاف درخواستگزاروں نے اپیلیں دائر کی تھی۔