خبرنامہ پاکستان

جمہوریت اورجمہوری اداروں کےبارےمیں غلط فہمیاں پائی گئیں:رضا ربانی

اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کے بارے میں غلط فہمیاں پائی گئیں ہیں،احتساب کے عمل میں پارلیمان کا کردار سب سے زیادہ اہم ہے اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی نگرانی پارلیمنٹ ہی کرسکتی ہے۔جمعرات کو پاکستان انسٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں طلبا کے انٹرن شپ پروگرام کا افتتاح کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے انٹرن سپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام میں ملک کے12جامعات کے 45 طالبعلم شرکت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کی گئیں ہیں،احتساب کے عمل میں پارلیمان کا کردار سب سے زیادہ اہم ہے اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی نگرانی پارلیمنٹ ہی کرسکتی ہے۔(خ م)