خبرنامہ پاکستان

جہانگیرترین پرسیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے قانون کی خلاف ورزی ثابت ہوچکی،انوشہ

اسلام آباد: (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین پر سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے قانون کی خلاف ورزی ثابت ہو چکی ہے‘ انہیں موصول ہونے والے شوکاز نوٹس کے بعد انہوں نے 7 کروڑ روپے جمع کرانے کا اعتراف کیا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر مملکت انوشہ رحمان ایڈووکیٹ نے کہا کہ جہانگیر ترین کے پاس پورا موقع ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے سامنے اپنا موقف پیش کر سکتے ہیں۔ جہانگیر خان ترین پر ایس ای سی پی کے قانون کی خلاف ورزی ثابت ہو چکی ہے۔ اس شوکاز نوٹس کے بعد جہانگیر خان ترین نے 70 ملین روپے جمع کرائے جس کا انہوں نے ایوان میں اعتراف کیا ہے۔ کس کس مل اور کمپنی میں کون کون ڈیفالٹر ہے سب کو پتہ ہے۔