خبرنامہ پاکستان

جہانگیرترین کوبطورپارٹی سیکرٹری جنرل کام جاری رکھنے کی ہدایت

جہانگیرترین کوبطورپارٹی سیکرٹری جنرل کام جاری رکھنے کی ہدایت
کراچی:(ملت آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جہانگیرترین کو بطور پارٹی سیکرٹری جنرل کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ عمران خان کراچی کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد پہنچنے کے بعد جہانگیر ترین کی رہائش گاہ گئے جہاں عمران خان نے ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے جہانگیر ترین سے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر عمران خان نے ان کی دلجوئی کرتے ہوئے ہدایت کی وہ بطور پارٹی جنرل سیکریٹری اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں۔ گزشتہ روزسپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت جہانگیر ترین کو تا حیات نااہل قرار دیا تھا۔