خبرنامہ پاکستان

جہانگیر ترین نےناراض یوتھ ونگ کو منانےکیلئےکوششیں شروع کردیں

لاہور(آئی این پی) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے اپنے طور پر ناراض یوتھ ونگ کو منانے کیلئے کوششیں شروع کر دیں جبکہ صرف یوتھ ونگ کے پرانے نظام کی بحال سے ہی احتجاج کر نے کے اپنے فیصلے کوواپس لے سکتے پیں ‘قاسم شاہ نے جہا نگیر ترین پر واضح کر دیا ۔ذرائع کے مطابق سوموار کے تحر یک انصاف یوتھ ونگ کے مر کزی سیکرٹری جنرل قاسم شاہ سے اور یوتھ ونگ کے دیگر اراکین سے جہا نگیر خان ترین نے ملاقات جس میں جہانگیر ترین نے یوتھ ونگ کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یوتھ ونگ نے تحلیل کیے جانے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے تاہم جہانگیر ترین نے قاسم شاہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ رائیونڈ مارچ کے بعد یوتھ ونگ کے تحفظات دور کیے جائیں گے تاہم اس کے جواب میں قاسم شاہ نے کہا کہ جب تک یو تھ ونگ کے تحلیل کیے جانے کا نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا جاتا ہم احتجا ج کا فیصلہ واپس نہیں لیں گے ۔