خبرنامہ پاکستان

حدیبیہ کیس فیصلہ ، ہماری جیت ہے، طلال چوہدری

حدیبیہ کیس فیصلہ ، ہماری جیت ہے، طلال چوہدری
اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہےکہ حدیبیہ کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ عدلیہ کے وقار کی جیت ہے جب کہ اس سے اداروں کو سیکھنا چاہیے کہ وہ سیاسی معاملات سے دور ہوجائیں۔ حدیبیہ پیپرز ملز کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل کے اظہار میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ یہ سیاسی نوعیت کے کیس ہیں جس پر مشرف کے دور آمریت میں بھی کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی لہٰذا عدالتوں کو اس طرح سیاسی طور پر بنائے گئے کیسز کو نہیں لینا چاہیے۔ حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل مسترد طلال چوہدری نے کہا کہ یہ فیصلہ عدالت کے وقار کی جیت ہے، اسی طرح پاکستان آگے بڑھ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں اور اداروں کو سیاسی معاملات سے دور رہنا چاہیے، اس سے ان کا وقار بحال رہتا ہے، اگر ہم سے کوئی غلطی ہوگی تو ہم اس کا اعتراف کریں گے لیکن اداروں کو غلطی نہیں کرنی چاہیے اس سے ملک کو نقصان ہوگا۔ وزیر مملکت نے مزید کہا کہ پچھلے دھرنے سے لے کر بہت ساری چیزیں دیکھیں، اداروں کو سیکھنا چاہیے، اسی چیز میں ملک کی بہتری ہےکہ ادارے سیاسی معاملات سے دور ہوجائیں۔