خبرنامہ پاکستان

حریت رہنماؤں کی گھروں، تھانوں اورجیلوں میں نظر بندی

حریت رہنماؤں کی گھروں، تھانوں اورجیلوں میں نظر بندی
سرینگر:(ملت آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے جمعہ کو ریلی اور اسلام آباد قصبے میں عوامی اجتماع کو روکنے کیلئے سرینگر اور اسلام آباد میں سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف سلام آباد قصبے میں ایک بڑے عوامی اجتماع کی کال سیدعلی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے دی ہے ۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے لوگوں کوعوامی اجتماع میں شرکت سے روکنے کیلئے سرینگر اور اسلام آباد کے قصبوں میں سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ انتظامیہ نے ریلی کی قیادت اور اجتماع میں شرکت سے روکنے کے لیے سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک، محمد اشرف صحرائی، غلا م احمد گلزار، محمد یوسف نقاش، بلال صدیقی، ظفر اکبر بٹ، مختار احمد وازہ ، مولوی بشیر عرفانی، محمد یاسین عطائی، شبیر احمد ڈار، محمد اشرف لایہ، بشیر احمد کشمیری، رمیض راجہ، مشتاق احمد اجمل ، ظہور احمد بٹ، فاروق احمد سوداگر اور سید امتیا ز حیدر سمیت حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد کو گھروں ، تھانوں اور جیلوں میں نظر بند کر دیا ہے۔دریں اثنا بھارتی پولیس نے مزاحمتی رہنماؤں غلام احمد گلزار، محمد یوسف مکرو، عمر عادل ڈار اور عاشق حسین ناچورکے گھروں پر چھاپے مار کر اہلخانہ کو سخت ہراساں کیا ۔