خبرنامہ پاکستان

حکومت مخالف، عوامی تحریک کا 71 شہروں میں احتجاج

لاہور: (آئی این پی)عوامی تحریک آج فیصل آباد ، پشاور ، حیدرآباد اور سکھر سمیت 71 شہروں میں احتجاج کیلئے تیار ہے جبکہ لاہور میں ریلی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ عوامی تحریک آج سے عشرہ احتجاج شروع کرے گی ، آج سے تیس اگست تک ملک کے 140 شہروں میں دھرنے اور احتجاج ہوں گے ۔ آج 71 شہروں میں دھرنا ، احتجاج اور ریلیاں ہوں گی ، لاہور میں ناصر باغ سے چیئرنگ کراس تک ریلی اور دھرنا ہو گا ۔ عوامی تحریک کی تحریک قصاص شدت اختیار کرنے لگی ۔ بیس اگست سے تیس اگست تک عوامی تحریک دھرنے ،ریلیاں اوراحتجاج کرے گی ۔ آج لاہور، پشاور، حیدرآباد ، لاڑکانہ، فیصل آباد، سکھر، ڈیرہ اسماعیل خان سمیت 71 شہروں میں احتجاج اور دھرنے ہوں گے ۔ لاہور میں ناصر باغ سے چیئرنگ کراس تک ریلی اور دھرنا ہو گا ۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے ۔