خبرنامہ پاکستان

حکومت پردبائوکیلئےاپوزیشن کواکٹھےہونا ہوگا :پرویزالٰہی

لاہور: (اے پی پی) مسلم لیگ قائد کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کہتے ہیں حکومت مخالف دھرنے میں پیش رفت ہو رہی ہے ، اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا تب ہی حکومت پر دبائو بڑھے گا ۔ کہتے ہیں اورنج لائن منصوبے میں کسی قانون کو مدنظر نہیں رکھا گیا ، چوہدری پرویز الٰہی ایک بار پھر حکمرانوں پر برس پڑے ۔ اورنج ٹرین منصوبے پر تمام قوانین کو نظرانداز کرنے کا الزام ، کہتے ہیں کہ اورنج ٹرین منصوبہ درحقیقت ڈالر بنائو منصوبہ ہے ، اورنج ٹرین منصوبے پر ہائیکورٹ کے فیصلے کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ۔ پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ حکومت مخالف دھرنے کی جانب پیش رفت جاری ہے ۔ حکومت خود ایسی ہی حرکتیں کر رہی ہے کہ جسے وہ قبل از وقت جا رہی ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا ۔ پرویز الٰہی کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکمرانوں نے بچوں کے اغواء میں معاملات میں غفلت کا ارتکاب کیا ، وزیر اعلیٰ کو تو بچوں کے اغواء کا بھی علم ہی نہیں ۔ پرویز الہٰی کا کہا تھا کہ ان کے قائم کردہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو حکمرانوں نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے ۔