خبرنامہ پاکستان

حکومت کا عارف خان کو سیکریٹری خزانہ مقرر کرنے کا فیصلہ

حکومت کا عارف خان کو سیکریٹری خزانہ مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:(ملت آن لائن) حکومت نے عارف احمد خان کو سیکریٹری خزانہ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سیکریٹری خزانہ شاہ محمود کے ریٹائر ہونے کے بعد انہیں وزیر خزانہ کا مشیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ عارف احمد خان کو سیکریٹری خزانہ مقرر کیا جائے گا۔ عارف احمد خان اس وقت سیکریٹری اقتصادی ڈویژن کے طور پر کام کررہے ہیں اور وہ وفاقی سیکریٹری داخلہ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بعد رانا افضل کو وزیر مملکت برائے خزانہ مقرر کیا گیا ہے جب کہ مفتاح اسماعیل کو وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

…………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…پاکستان تحریک انصاف آج چکوال میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

چکوال :(ملت آن لائن) صوبہ پنجاب کے شہر چکوال میں پاکستان تحریک انصاف آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج پنجاب کے شہر چکوال میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جلسہ حلقہ پی پی 20 میں 9 جنوری کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ طارق افضل کالس کی انتخابی مہم کے سلسے میں چکوال کے نواحی علاقے قصبہ مرید میں کیا جارہا ہے۔ جلسہ گاہ میں اسٹیج تیار کرلیا گیا ہے، پارٹی پرچم پنڈال میں لگا دیے گئے ہیں جبکہ مقامی قائدین کے مطابق 12 ہزار کے قریب کرسیاں بھی لگادی گئیں ہیں۔ اصغرخان کے کیس پر ہم پیشرفت کریں گے: عمران خان، خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ لاڈلے کے خلاف اصغر خان کا کیس 25 سال تک نہیں سنا گیا، اصغر خان کے کیس پر ہم پیشرفت کریں گے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم میرے ساتھ ہے، اگلا الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی، میرے جیسی اور تلاشی کسی کی نہیں ہوئی، پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ فائدہ مریم نواز کے بیانات سے ہوا۔