خبرنامہ پاکستان

خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد: (آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان سے خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے انھیں بتایا کہ ایم کیو ایم رہنماء کی گرفتاری کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قانون کی حکمرانی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے۔ اگر پولیس افسر قصوروار ہوا تو اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔