خبرنامہ پاکستان

خواجہ آصف نے اعلان سے پہلے ہی ترقیاتی فنڈز منتقل ہونے کا انکشاف کر ڈالا

خواجہ آصف نے اعلان سے پہلے ہی ترقیاتی فنڈز منتقل ہونے کا انکشاف کر ڈالا

سیالکوٹ: (ملت آن لائن) جذبات میں خواجہ آصف کے منہ سے بات نکل گئی۔ اعلان سے پہلے ترقیاتی کاموں کیلئے رقم منتقل ہونے کا انکشاف کر ڈالا، کہتے ہیں وزیر اعظم نے شہر کی سڑکوں کو ٹھیک کرنے کیلئے 40 کروڑ روپے دیئے ہیں اور یہ پیسے پہلے ہی ہمارے پاس پہنچ چکے ہیں۔ سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ مخالفین کے قدم اکھڑ گئے ہیں، کارکنوں نے وکررز کنونشن میں آ کر میری عزت بڑھائی ہے، قائد نواز شریف آج بھی پارٹی کی قیادت کر رہے ہیں اور شاہد خاقان عباسی صاحب نے جس طرح نامساعد حالات میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا اور آگے بڑھایا پارٹی میں کوئی شخص ایسا نہیں کر سکتا تھا، شاہد خاقان عباسی کی ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر ہے اور آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ نون ہی فاتح ہو گی۔ٹرمپ کا 33 ارب ڈالر امداد دینے کا دعویٰ، خواجہ آصف کا آڈٹ کرانے کا مشورہ
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نواز شریف آج بھی ہمارے قائد ہیں، ہماری مغربی اور مشرقی سرحد پر خطرات منڈلا رہے ہیں، مخالفیں سمجھتے تھے کہ 28 جولائی کے بعد ہمارے قدم اکھڑ جائیں گے لیکن مخالفین کے قدم اکھڑ رہے ہیں اور ہم آج بھی ثابت قدم ہیں۔ پاکستان کو واچ لسٹ میں رکھنا امریکا کی بدنیتی ہے، خواجہ آصف
وزیر خارجہ نے کارکنان کو بتایا کہ وزیر اعظم سے شہر کے حالات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی، موٹروے کوالٹی کی شہر سے موٹروے تک سڑک بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے، آئندہ 2 سے 3 سالوں میں شہر سے سوئی گیس کا مسئلہ ختم ہو جائے گا، شہر کی ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے رنگ روڈ کا پروپوزل بھیجا ہے، سیالکوٹ اور گردونواح میں سڑکوں کے 50 ارب روپے کے منصوبے جاری ہیں۔ امداد کی معطلی کے بعد امریکہ سے اتحاد کو ختم سمجھتا ہوں: وزیر خارجہ
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں جتنی ترقی ہوئی 70 سال میں اتنی ترقی نہیں ہوئی، موجودہ دور میں 1800 کلو میٹر کی موٹرویز بنی ہیں، وزیر اعظم نے کہا کہ جب 9 ویں کلاس میں تھا تو لواری ٹنل شروع ہوئی تھی، لواری ٹنل خیبر پختونخوا میں ہے، ادھر نون لیگ کی کوئی سیٹ نہیں لیکن پھر بھی نواز شریف نے 28 ارب روپے لگا کر لواری ٹنل کو مکمل کیا۔ خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 4 سال میں 10 ہزار 700 میگا واٹ بجلی نظام میں شامل ہوئی۔