خبرنامہ پاکستان

خواجہ سعدکی ملتان ٹرین حادثے کی تحقیقات 72 گھنٹے میں مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: (اے پی پی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملتان میں ہونیوالے ٹرین حادثے کی تحقیقات 72 گھنٹے میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے متعلقہ حکام کو 72 گھنٹے میں ٹرین کے حادثے کی تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، ایک پیغام میں انہوں نے ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے علاوہ ازیں انہوں نے کہا ہے کہ مین لائن پر گاڑیوں کی آمدورفت جلد بحال کر دی جائے گی اور صحت یابی کے بعد زخمیوں کو ان کی منزل پر پہنچایا جائے گا،پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء اور زخمیوں کو معاوضہ دیا جائے گا۔