خبرنامہ پاکستان

دفترخارجہ نےبھارت کےبےبنیاد الزامات مسترد کردیئے

اسلام آباد: (اے پی پی) پاکستان نے دہشتگردی کے بھارتی الزامات مسترد کر یئے۔ بارہ مولا واقعہ کو تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی سازش قرار دے دیا۔ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر دنیا کے کونے کونے سے آواز اٹھ رہی ہے، بھارتی ریاستی دہشت گردی سے سو سے زائد کشمیری شہید جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پیلٹ گن کے استعمال سے 700 سے زائد کشمیریوں کی بینائی متاثر ہوئی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر نے بھی کشمیر میں انسانیت پر بھارت کی جانب سے روا رکھے جانے والے مظالم کیخلاف تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ او آئی سی اور انسانی حقوق کمیشن کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جا رہی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان پر الزامات لگا کر آزادی کی تحریک کو بدنام کر رہا ہے جبکہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کر رہی ہے۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔