خبرنامہ پاکستان

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کےساتھ ہیں: طیب اردوان

انقرہ: (اے پی پی) سینیٹرمشاہد حسین سید کی قیادت میں پاکستانی وفد نے ترک صدر سے انقرہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ انھوں نے سانحہ کوئٹہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ترک صدر نے فوجی بغاوت کے بعد جمہوریت کی بحالی کے لیے پاکستان کی حمایت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اورعوام نے ساتھ دیا جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔ سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ترکی میں جمہوریت کی حمایتی ہیں۔