خبرنامہ پاکستان

ذہنوں کا کچراصاف کئےبغیرکراچی کا گند صاف نہیں ہوگا :سراج الحق

کراچی: (آئی این پی) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جبتک ذہنوں کا کچرا صاف نہیں ہوتا کراچی سے کچرا صاف نہیں ہوگا ، سندھ حکومت نے مدارس کے لئے مغربی طرز کی پالیسی اختیار کی ہے ۔ کراچی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے سیلف اسسمنٹ ٹیسٹ کے موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ تعلیم پر حکومت کی توجہ نہیں ہے ۔ ملک کے کئی علاقوں میں شرح تعلیم صفر ہے ۔ تعلیم پر بجٹ کا دو فیصد بھی خرچ نہیں کیا جا رہا ہے ۔ غریبوں اور امیروں کے لیے یکساں نظام تعلیم ہونا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ذہنوں کا کچرا صاف نہیں ہوتا ، کراچی سے کچرا صاف نہیں ہوگا ۔ انسان چاند اور مریخ پر جا رہا ہے اور ہم کچرے پر ڈسکس کررہے ہیں جو افسوسناک ہے ۔ حکومت کے ذہن میں کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ باہر سے جو بھی ڈکٹیٹ کرتا ہے حکومت اس کے اشاروں پر کام کرتی ہے ۔ سندھ حکومت نے مدارس کے لئے جو پالیسی اختیار کی ہے وہ مغربی طرز کی ہے ۔ مدارس پر الزام لگا کر مغرب کو خوش کرنا ٹھیک نہیں ہے ۔ کراچی میں آپریشن جاری رہنا چاہئیے ، شہر کے عوام امن چاہتے ہیں ، ایم کیو ایم کو راولپنڈی اور اسلام آباد ، لاہور کی ہمدردی حاصل ہے ۔