خبرنامہ پاکستان

رائیونڈ مارچ ہرصورت ہوگا، عمران خان اورشیخ رشید متفق

اسلام آباد: (اے پی پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی۔ تیس ستمبر کو رائے ونڈ مارچ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کے غیر آئینی غیر قانونی اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ شیخ رشید نے کپتان کے کندھے سے کندھا ملکر ساتھ چلنے کا پیغام دیا ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکمران اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔