خبرنامہ پاکستان

رائے ونڈ مارچ کیلئےعوام کو گھروں سے باہرلا کردکھائیں گے: عمران

چیچہ وطنی: (آئی این پی) چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کی مہم کے دوران عمران خان کا جلسے سے دھواں دھار خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ضمیر کا سودا کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیراعظم کو بھی تنقید کا نشاتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب فیتے کاٹ کر بھی نہیں بچیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ تھکنے والے نہیں، آرام قبر میں ہی کریں گے۔ رائے ونڈ مارچ کی تاریخ کا اعلان اتوار کو ہوگا۔ لوگوں کو گھروں سےنکال کر بھی دکھائیں گے۔ انہوں نے ضمنی الیکشن میں کامیابی اور مخالفین کو شکست دینے کا عزم بھی دہرایا۔