خبرنامہ پاکستان

زبیدہ آپا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

زبیدہ آپا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

زبیدہ آپا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی:(ملت آن لائن) معروف شیف، میزبان اور ماہر امور خانہ داری زبیدہ آپا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، شرکا کا کہنا ہے کہ زبیدہ آپا جیسی بڑی شخصیت ہم سے جدا ہوگئیں، خوش اخلاق شخصیت کی مالک تھی۔ معروف شیف، میزبان اور ماہر امور خانہ داری زبیدہ طارق کی نماز جنازہ کراچی میں سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں عزیز و اقارب، شوبز کی شخصیات کی شرکت کی جبکہ سیاسی جماعتوں کےرہنماؤں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ زبیدہ آپا جیسی بڑی شخصیت ہم سے جدا ہوگئیں، زبیدہ آپا خوش اخلاق شخصیت کی مالک تھیں۔ گذشتہ رات مزیدار کھانوں کی ترکیبیں اور باورچی خانے و امور خانہ داری سے جڑے مسائل کا سادہ ٹوٹکوں سے حل بتانے میں مہارت رکھنے والی، نہایت نفیس طبعیت کی مالک اور مشرقی روایات کی امین، شفیق میزبان زبیدہ طارق المعروف زبیدہ آپا رضائے الہی سے انتقال کر گئی تھیں۔ معروف مصنف اور ادیب انور مقصود جو کہ زبیدہ طارق کے بھائی بھی ہیں نے میڈیا سے گفتگو میں زبید آپا کی انتقال کی خبر تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ چند دنوں سے بیمار تھیں اور مقامی اسپتال میں زیرعلاج بھی تھیں تاہم آج مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملیں۔ زبیدہ آپا نے ایک بیٹے حسین طارق اور بیٹی صبا طارق کو سوگوار چھوڑا ہے۔