خبرنامہ پاکستان

سابق وزیرداخلہ پنجاب کرنل شجاع خانزادہ شہید کی آج پہلی برسی

حضرو (اے پی پی) سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل شجاع خانزادہ شہید کی پہلی برسی آج منائی جائے گی ، 16 اگست 2015 ءکو شادی خان میں ہونے والے خودکش حملے میں کرنل شجاع خانزادہ اور ڈی ایس پی حضرو شوکت شاہ گیلانی سمیت 22 افراد شہید ہو گئے تھے، کئی مقامات پر ختم قرآن کا بھی اہتمام بھی کیا گیا ہے ۔