خبرنامہ پاکستان

’سب جانتے ہیں وہ کس کے اشارے پر پاکستان آتے ہیں‘ مریم اورنگزیب

’سب جانتے ہیں وہ کس کے اشارے پر پاکستان آتے ہیں‘ مریم اورنگزیب

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے ڈاکٹر طاہرالقادری پر تنقید کرت ہوئے کہا ہے کہ جس کے کئی گاڈ فادر ہیں اور وہ کینیڈا سے آتے ہیں یہ بات سب جانتے ہیں کہ وہ کس کے اشارے پر ایک رات میں کینیڈا سے پاکستان آتے ہیں۔ اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدلیہ نے جسے گھر بھیجا، سیسلین مافیا اور گاڈ فادر کہا وہ عدالتوں میں پیش ہورہا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس کے کئی گاڈ فادر ہیں اور وہ کینیڈا سے آتے ہیں، وہ کونسی طاقت ہے، کونسا نامعلوم مافیا اور گاڈ فادر ہیں جو اسے خاص موقع پر کینیڈا سے بلاتے ہیں، اب استعفے لینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
طاہرالقادری کا 17 جنوری سے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کبھی منتخب وزیراعظم اور حکومت کو گرانے کی بات کرتے ہیں، آج پھر منتخب وزیراعلیٰ اور حکومت کو گرانے کی بات کررہے ہیں، سب یہ بات جانتے ہیں کہ وہ کس کے اشارے پر ایک رات میں کینیڈا سے پاکستان آتے ہیں۔ وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے گزشتہ 4 سال میں کام کرکے دکھایا ہے، یہ لوگ پاکستان کے عوام کے دشمن ہیں، اس طرح کی روایات کو ختم ہونا چاہیے، ان کے کیسز عدالتوں میں ہیں، عدالتوں کو از خود نوٹس لینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت اسی طرح مستحکم رہے گی، یہ چاہے کچھ کرلیں پاکستان میں وقت پر سینیٹ الیکشن اور عام انتخابات ہوں گے، انتشار پھیلانے والی قوتوں کوعوام کبھی معاف نہیں کرےگی۔نمریم اورنگزیب نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت گرانے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک میں جو کچھ ہورہا ہے، تمام نکتوں کو عوام جوڑ کر سمجھ سکتی ہے کہ کیا ہورہا ہے، طلال چوہدری کی گفتگودوسری جانب وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اپنے مؤقف پر کھڑے رہیں گے، اپنے اصول پر قائم رہیں گے، ڈیل کریں گے اور نہ ڈھیل دیں گے، نواز شریف کی قیادت میں الیکشن لڑیں گے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا یہ نہیں ہو سکتا کہ (ن) لیگ مقدمات یا اس طرح کے فیصلوں، تحریکوں سے ہارمان لے، بلوچستان کی پارٹیوں میں تفریق ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، (ن) لیگ نےبلوچستان کی پارٹیوں کو قومی دھارے میں شامل کیا، تحریک عدم اعتماد کا فائدہ کسے ہے، اس کے پیچھے کیا کیا کہانیاں ہیں۔