خبرنامہ پاکستان

سعودی سفیرنےعمران خان کو بڑی یقین دہانی کرادی

سعودی سفیرنے

سعودی سفیرنےعمران خان کو بڑی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد(ملت آن لائن)عام انتخابات میں تحریک انصاف کی متوقع کامیابی اورعمران خان کے اقتدار میں آںے کے پیش نظر سعودی عرب نے ان سے رابطے بڑھانا شروع کردئیے ہیں، عمرانخان اور پاکستان میں تعینات سعودی سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی بیان کردی۔ سعودی عرب نے عمران خان کی اقتدار میں متوقع آمد کے پیش نظر ان سے رابطے بڑھانا شروع کر دیے ہیں۔سعودی عرب کو احساس ہوگیا ہے کہ عمران خان آئندہ الیکشن کے بعد اقتدار میں آسکتے ہیں۔ اسی لیے سعودی سفیر نےعمران خان سے ملاقات کرکے انہیں شریف برادران کے دورہ سعودی عرب سے متعلق اعتماد میں بھی لیا۔ سعودی سفیر نے عمران خان کو یقین دلایا کہ کسی قسم کا این آر او نہیں ہورہا۔ جبکہ ان کے اقتدار میں آنے کی صورت میں اگر ن لیگ نے کچھ گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی تو اس صورت میں سعودی عرب ان کا تحفظ کریگا۔واضح رہے کہ شریف برادران نے حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ کیا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں افواہوں کا بازار گرم رہا۔

…………………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…پاکستان افغانستان کی ترقیاتی امداد کیلئے پرعزم ہے؛ سیکرٹری خارجہ

اسلام آباد(ملت آن لائن)خصوصی سیکرٹری خارجہ امور اعتزاز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کی ترقی ،اداروں کا استعداد کار بڑھانے کیلئے تعاون کی فراہمی اور ایک ارب ڈالر ترقیاتی امداد کیلئے پرعزم ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے یہ بات گزشتہ روز پمز میں افغان ہیلتھ پروفیشنلز میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،جنہوں نے یہاں ایک سال کا تربیت اور استعداد کار میں اضافے کے حوالے سے پروگرام مکمل کیا۔اعتزاز احمد احمد اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ پاکستان میں افغان سفارتخانے کے قونصلر سید عبدالناصر یوسفی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احمد نے کہا کہ پاکستان افغان ڈاکٹروں،نسروں اور پیر میڈیکس کو کابل،جلال آباد اور ننگر ہار میں پاکستان کی جانب سے تعمیر کردی تین ہسپتالوں کو موثر طریقے سے چلانے کی غرض سے استعداد کار بڑھانے کیلئے تربیت فراہم کر رہا ہے۔افغانستان کے 69ہیلتھ پروفیشنلز کو تربیتی کورسز کیلئے دعوت دی گئی جن میں 59پہلے ہی کورس مکمل کر کے مزکورہ ہسپتالوں میں اپنی زمہ داریاں خوش اسلوبی سے نبھا رہے ہیں جبکہ باقی دس افغان پرفیشنلز ایک سالہ کورس مکمل کر کے گزشتہ روز ایک تقریب میں خصوصیٰ سیکرٹری خارجہ اعتزاز احمد سے سرٹیفیکیٹس وصول کیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان افغانستان کو ایک ارب ڈالر ترقیاتی امداد کیلئے پرعزم ہے اور افغانستان میں تعلیم،صحت اور انفرا سٹرکچر کے کئی منصوبے مکمل کئے ہیں۔اس کے علاوہ افغان طلباء کو وظائف فراہم کئے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پمز اسلام آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے مہمانوں کو پاکستانی فنڈز کے زریعے ’افغان ہیلتھ پروفیشنلز تریننگ پروگرام‘کے مختلف پہلووں کے حوالے سے بریف کیا۔افغان سفارتخانے کے قونصلر افغانستان کی ترقی و تعمیر نو کیلئے پاکستانی امداد کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان ں ہ صرف ہیلتھ سیکٹر بلکہ دیگر شعبوں میں بھی تعاون جاری رہے گا۔