خبرنامہ پاکستان

سعودی عرب میں پکڑے گئے شہزادوں نےنواز شریف کا پول کھول دیا

کیخلاف درخواستیں

سعودی عرب میں پکڑے گئے شہزادوں نےنواز شریف کا پول کھول دیا

اسلام آباد (ملت آن لائن) سعودی عرب میں اینٹی کرپشن مہم کے دوران گرفتار سعودی شہزادوں نے تفتیش کے دوران بیان دیا ہے کہ اگر ان کے پاس 10ارب ڈالر ہیں تو ان میں سے 3ارب ڈالر شریف برادران کے ہیں۔ آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ شریف برادرانکی مہارت دیکھیں کہ انہوں نے اپنا پیسہ وہاں وہاں انویسٹ کر رکھا ہے کہ قیامت تک کسی کو سراغ نہ ملے ، کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ اربوں ڈالرز کے مالک سعودی شہزادے پکڑ میں آئیں گے اور شاید اسی وجہ سے شریف برادران نے سعودی ناموں پر سرمایہ کاری کی۔ ان شہزادوں سے متعلق کہا جاتا تھا کہ ان کی تلاشی تو اللہ ہی لے گا لیکن اب وہ پکڑ میں آگئے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نواز شریف اور شہباز شریف سعودی عرب گئے تھے، شہباز شریف کو لینے کیلئے سعودی حکومت کی جانب سے ایک خصوصی طیارہ لاہور پہنچا تھا ، شریف خاندان کی جانب سے دونوں بھائیوں کی سعودی عرب روانگی سے متعلق بیان میں کہا گیا تھا کہ دونوں بھائی عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے ہیں جبکہ صحافتی حلقوں میں یہ بات زیر گردش رہی کہ شریف برادران سے سعودی عرب میں سعودی شہزادوں کے ناموں پر انویسٹ کی گئی رقم سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی ہے ۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وطن واپسی پر سعودی عرب میں کرپشن تحقیقات کی خبریں چلانے والےنجی ٹی وی چینلز کو ہرجانے کے نوٹسز بھجوائے تھے۔