خبرنامہ پاکستان

سعودی عرب میں پھنسےپاکستانی خوارک کی قلت سےبیمارہوگئے

جدہ: (اے پی پی) سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات کم نہ ہوئیں ، جدہ میں اقامے کی میعاد ختم ہونے پر پھنسے پاکستانی خوراک کی قلت کی وجہ سے بیمار ہونے لگے ، کئی پاکستانیوں کو حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ۔ سعودی اوجیہ کمپنی نے بھی بیمار پاکستانیوں کا علاج کرانے سے انکار کر دیا ہے ۔ متاثرین کی پاکستانی حکومت اپیل سے کی ہے کہ ان کی مدد کی جائے ۔ سعودی اوجیہ کمپنی کی جانب سے 15 ماہ پہلے پاکستانیوں کے اقامے ختم کر دیئے گئے تھے، سات ماہ سے متاثرین کو تنخواہ ، کھانے پینے کا سامان ، ادویات اور پانی بھی نہیں ملا جس سے ان کا جینا مشکل ہو گیا ہے ۔