خبرنامہ پاکستان

سپریم کورٹ:این اے 110کے26 حلقوں کی فرانزک آڈٹ رپورٹ جمع

اسلام آباد:(اے پی پی) نادرا نے این اے 110کے26حلقوں کی فرانزک آڈٹ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 سیالکوٹ میں ن لیگ کے خواجہ آصف اور تحریک انصاف کے عثمان ڈار کے مابین سپریم کورٹ میں جاری معرکہ فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو گیا۔ نادرا کی سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی فرنزک آڈٹ رپورٹ آج نیوز کو موصول ہو گئی۔ بقیہ 26 پولنگ اسٹیشز میں پول شدہ 19028 میں سے 14048 ووٹوں پرانگوٹھوں کے نشانات واضح نہ تھے، جس کے باعث اِن ووٹوں کی مکمل تصدیق نہ ہو سکی تاہم اِن ووٹوں کے شناختی کارڈ نمبرز درست پائے گئے۔ صرف 4،965 ووٹوں کی مکمل تصدیق ہوسکی، 46 شناختی کارڈ نمبرزایک سے زائد بار کاؤنٹر فائلز پردرج تھے، 502 کاؤنٹر فائلز کو تصدیق کے عمل سے گزارنا ممکن نہیں تھا، 298 کاؤنٹر فائلز پر شناختی کارڈز نمبر جعلی نکلے، 7 ایسے ووٹرز نے ووٹ ڈالے جو حلقے میں رجسٹرڈ ہی نہیں تھے۔ این اے 110 سیالکوٹ اُن 4حلقوں میں شامل ہے جن پر تحقیقات کیلئے تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔