خبرنامہ پاکستان

سپریم کورٹ: خیبرپختونخوا میں بغیرلائسنس مائننگ پر مکمل پابندی عائد

خیبرپختونخوا میں بغیرلائسنس

سپریم کورٹ: خیبرپختونخوا میں بغیر لائسنس مائننگ پر مکمل پابندی عائد

اسلام آباد: (ملت آن لائن) سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا میں بغیر لائسنس مائننگ پر مکمل پابندی عائد کر دی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ مائیننگ ڈیپارٹمنٹ 15 روز میں لائسنس کی تمام درخواستوں پرفیصلہ کرے، کوئی حکم امتناع اس عمل میں رکاوٹ نہیں ہوگا۔مائیننگ ڈیپارٹمنٹ 15 روز میں لائسنس کی تمام درخواستوں پرفیصلہ کرے، کوئی حکم امتناع اس عمل میں رکاوٹ نہیں ہوگا: عدالت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکین بینچ نے سٹون کرشنگ سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری مائیننگ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے خیبرپختونخوا میں بغیر لائسنس مائیننگ پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے مائیننگ ڈیپارٹمنٹ کو 15 روز میں لائسنس کی تمام درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ کسی عدالت کا حکم امتناع پختونخوا ماییننگ ڈیپارٹمنٹ کیلئے رکاوٹ نہیں ہوگا۔ اس دوران مائیننگ عمل کی نگرانی چیف سیکریٹری خود کریں۔ عدالتی حکم کی تعمیل کی ذمہ داری چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا پر ہوگی، خیبرپختونخوا مائیننگ سے متعلق کیس کی مزید سماعت 24 جنوری کو ہوگی۔

………………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…‘ہم نے عوامی خدمت، ایک سیاسی جماعت کے قائد نے الزام تراشی میں نام بنایا’

لاہور: (ملت آن لائن) منصوبوں کی مخالفت بہت مہنگی پڑے گی: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ارکان اسمبلی سے ملاقات میں گفتگوشہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے عوامی خدمت اور ایک سیاسی جماعت کے قائد نے الزام تراشی میں نام بنایا، ترقی مخالف سیاسی عناصر کو عوام کی عدالت میں جواب دینا پڑے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے اور خدمت جذبے سے ہوتی ہے، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں کی مخالفت ایسے عناصرکوبہت مہنگی پڑے گی۔