خبرنامہ پاکستان

سپریم کورٹ کا نیب میں غیر قانونی بھرتیوں پرازخود نوٹس

اسلام آباد: (آئی این پی) چیف جسٹس آف پاکستان نے نیب میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کا ازخود نوٹس لے لیا ۔ سپریم کورٹ نے نیب میں غیر قانونی بھرتیوں پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے چیرمین نیب اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے نیب میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے- نیب میں غیر قانونی بھرتیوں کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد سپریم کورٹ کی طرف سے ازخود نوٹس لیا گیا ہے ۔