خبرنامہ پاکستان

سیالکوٹ سے کالعدم داعش کا دہشتگرد گرفتار، سی ٹی ڈی

سیالکوٹ سے کالعدم داعش کا دہشتگرد گرفتار، سی ٹی ڈی

سیالکوٹ:(ملت آن لائن) سی ٹی ڈی نے ایک کارروائی کے دوران کالعدم داعش سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق سی ٹی ڈی نے سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں کارروائی کرکے کالعدم شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کو قبرستان شاہ شریف ڈسکہ سے گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے دھماکا خیز مواد سمیت دیگر آلات برآمد کیے۔ کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے….جمہوری طریقے سے تبدیلی کو سازش کہا جارہا ہے، قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی

کوئٹہ:(ملت آن لائن)جمہوری طریقے سے تبدیلی کو سازش کہا جارہا ہے، قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی، جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی مولانا عبدالواسع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ایک جمہوری عمل ہے لیکن جمہوری طریقے سے تبدیلی کو سازش کہا جارہا ہے۔ قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی مولانا عبدالواسع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی سیاست میں بڑی تبدیلی آرہی ہے، یہ سمجھیں تحریک عدم اعتماد آج سے ہی کامیاب ہوگی، بلوچستان سے بھی اب کہا جائے گا کہ مجھے کیوں نکالا۔ مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جمہوری طریقے سے تبدیلی کو سازش کہا جارہا ہے، تحریک عدم اعتماد ایک جمہوری عمل ہے جس کو کامیاب بنائیں گے جب کہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی کامیاب ہوگی۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کے خلاف اتحادی حکومت میں شامل ارکان نے ہی تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے جسے منگل کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

………………………….