خبرنامہ پاکستان

سیبر سسٹم میں خرابی کے باعث پی آئی اے کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع

سیبر سسٹم میں خرابی کے باعث پی آئی اے کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع

کراچی:(ملت آن لائن) پی آئی اے کے سیبر سسٹم میں فنی خرابی کے باعث قومی ائیرلائن کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ قومی ائیرلائن کا سیبر سسٹم بیٹھنے کی وجہ سے پی آئی اے کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع ہوگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ خرابی کے باعث پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہورہی ہے اور ایئرپورٹ پر مسافروں کا رش لگ گیا ہے، سیبر سسٹم کی خرابی کے باعث پی آئی اے کی دنیا بھر سے ٹکٹوں کی فروخت بھی نہ ہوسکی۔ پی آئی اے کی پرواز کے دوران جھگڑا سسٹم دوپہر ایک بجے سے خراب ہے اور تاحال فنی خرابی دور نہیں کی جاسکی جب کہ مینوئیل طریقے سے بورڈنگ پاس جاری کیے جارہے ہیں، سیبر سسٹم کی خرابی سے پی آئی اے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ سیبر سسٹم ائیرلائن ٹکٹ بکنگ کا عالمی نظام ہے جس سے دنیا بھر میں 400 سے زائد ائیرلائنز منسلک ہیں۔

………………………

اس خبر کو بھی ڑھیے…میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے،پیرحمید الدین سیالوی

حیدرآباد ٹاؤن (ملت آن لائن)سیال شریف کے سجادہ نشین پیرحمیدالدین سیالوی نے کہا ہے کہ میری کوئی سیاسی پارٹی نہیں،نہ ہی کسی سے کوئی رابطہ ہے ۔ہم پارٹیوں میں نہیں بٹ سکتے،ہم رسول اللہؐ کے غلام ہیں،راناثنااللہ کے استعفے تک کوئی بات تسلیم نہیں کریں گے،مطالبات نہ مانے گئے توجیل بھی جائیں گے،9جنوری کوحاضری دینے داتا دربارجائیں گے۔سرگودھا میں پریس کانفرنس ۔سرگودھا سیال شریف کے سجادہ نشینپیرحمیدالدین سیالوی نے واضح کیاہے کہ میری کوئی سیاسی پارٹی نہیں،نہ ہی کسی سے رابطہ ہے،ہم پارٹیوں میں نہیں بٹ سکتے،ہم رسول اللہؐ کے غلام ہیں،راناثنا اللہ کے استعفے تک کوئی بات تسلیم نہیں کریں گے،مطالبات نہ مانے گئے توجیل بھی جائیں گے،9جنوری کوحاضری دینے داتا دربار جائیں گے۔انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ھوئے کہاکہ میں نے کہا تھا کہ میری کوئی پارٹی نہیں ہے۔سیال شریف کے گدی نشین خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا ہے کہ علما مشائخ ہی میری جماعت ہے۔انہوں نے کہاکہ میراتعلق پیپلزپارٹی یاتحریک انصاف سے نہیں ہے۔ہم پارٹیوں میں نہیں بٹ سکتے۔ہم رسول اللہؐ کے غلام ہیں۔دولت ،وزارت یاصدارت نہیں چاہیے۔انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری کامستقبل کیاہے ہمیں نہیں پتالیکن انہوں نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔پیرحمیدالدین سیالوی نے کہاکہ وزیرقانون پنجاب راناثنا اللہ کے استعفی کامطالبہ کیاتھا جوکہ ابھی تک پورانہیں ہواہے۔راناثنا اللہ کے استعفے تک کوئی بات تسلیم نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اگرہمارے مطالبات نہ مانے گئے توجیل بھی جائیں گے۔پیرحمیدالدین سیالوی نے اعلان کیاکہ حکومت روک سکتی ہے توروک لے۔9جنوری کوداتا دربار جائیں گے اور وہاں حاضری دیں گے۔