خبرنامہ پاکستان

سیف اللہ نیازی اور جہانگیر ترین میں اختلافات نہیں :تحریک انصاف

اسلام آباد:(اے پی پی) تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پارٹی میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیف اللہ نیازی کا جہانگیر ترین سے کوئی اختلاف نہیں ، انہوں نے ذاتی وجوہات کے باعث استعفی دیا ۔ ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پارٹی میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں ، سیف اللہ نیازی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دیا ، جہانگیر ترین سے سیف اللہ کے اختلافات کی خبریں درست نہیں ، جہانگیر ترین نے بطور سیکرٹری جنرل پارٹی کو یکجا کرنے میں کردار ادا کیا ، پوری پارٹی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور رائے ونڈ مارچ کے لیے تیار ہے ۔