خبرنامہ پاکستان

سینیٹ اطلاعات و نشریات کمیٹی میں سخت جملوں کا تبادلہ

اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں نجی ٹی وی کے پروگرام کی بندش کے حوالے سے چیئر مین کمیٹی سینیٹر کامل علی آغا اور چیئرمین پیمرا ابصار عالم میں سخت جملوں کا تبادلہ ، چیئر مین کمیٹی سینیٹر کامل علی آغا نے چیئر مین پیمرا ابصار عالم کو کہا کہ آپ غیر متعلقہ اخباری تراشے دکھا کر ہمیں متاثر کرنے کی کوشش نہ کریں، آپ کو جس چیز کا خوف ہے ہمیں اس سے مت ڈرائیں، آپ آرٹیکل27پڑھ کر سنائیں، میں آزاد ہوں جو مرضی کرؤں،جب تک آپ صحافی تھے پریشر ڈال سکتے تھے اب آپ مجھ پر پریشر نہیں ڈال سکتے، جس پر چیئر مین پیمرا ابصار عالم نے کہا کہ میں بھی آزاد ہوں آپ کی طرح، میں پڑھ دیتا ہوں لیکن آپ جذباتی نہ ہوں، میں ڈرنے والا نہیں صرف اللہ سے ڈرتا ہوں، جو چیز مناسب سمجھو ں گا اسے بریفنگ کا حصہ بناں گا، جس پر کمیٹی کے رکن سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ جناب چیئرمین کمیٹی آپ کی پوزیشن تھوڑی سی غیر جانبدار ہے،ہماری طرح سب کی عزت ہے ، آپ کی تلخی کی وجہ سے مسئلے کا حل نہیں نکل رہا، اس موقع پر کمیٹی کی رکن سینیٹر سسی پلیجو نے چیئرمین کمیٹی اور چیئرمین پیمرا ابصار عالم کے مابین بار بار تلخ کلامی پر اجلاس سے واک آؤٹ کر تے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیمرا ابصار عالم اور چیئرمین کمیٹی کے درمیان باربار جھڑپ سے اکتا گئی ہوں۔(رڈ)