خبرنامہ پاکستان

سیکرٹری پورٹ قاسم سینیٹ کمیٹی اجلاس کے دوران انتقال کرگئے

سیکرٹری پورٹ قاسم

سیکرٹری پورٹ قاسم سینیٹ کمیٹی اجلاس کے دوران انتقال کرگئے

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سیکرٹری پورٹ قاسم اتھارٹی محمد ثاقب سینیٹ کمیٹی اجلاس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی میری ٹائم کے اجلاس میں سیکرٹری پورٹ قاسم اتھارٹی محمد ثاقب بریفنگ دے رہے تھے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ سینیٹ میں ایمبولینس موجود نہ ہونے پر محمد ثاقب کو چیرمین سینیٹ رضا ربانی کی گاڑی میں اسپتال پہنچایا گیا۔

………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…عمران خان شاہ رخ بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (ملت آن لائن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو ٹویٹ کیا ہے اس میں جعلی لگانا بھول گئے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی عوام نے عمران خان کو وزیراعظم تو بنایا نہیں لیکن اب وہ شاہ رخ خان بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔نواز شریف آج بھی نیب عدالت میں پیش ہو رہے ہیں، عمران خان پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملوں کا جواب دیں: وزیر مملکت کی میڈیا سے گفتگو وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لوگ کہتے تھے کہ نواز شریف اور شہباز شریف سعودی عرب میں این آر او کیلئے چلے گئے لیکن نواز شریف آج بھی نیب عدالت میں پیش ہو رہے ہیں، عمران خان پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملوں کا جواب دیں۔ انہوں نے کہا جب کوئی ایک انگلی دوسرے پر اٹھاتے ہیں تو 3 انگلیاں اسکی طرف بھی ہوتی ہیں۔

………………….