خبرنامہ پاکستان

سی پیک سکیورٹی، ایس پی یومیں 813 امیدواروں کا تقرر

سی پیک سکیورٹی

سی پیک سکیورٹی، ایس پی یومیں 813 امیدواروں کا تقرر

کراچی: (ملت آن لائن) سی پیک منصوبے کی سکیورٹی کے لیے ایس پی یو میں 813 امیدواروں کو تقرر نامے جاری کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان سندھ پولیس نے دفتر سے جاری ایک اعلامیے میں بتایا کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے حکومت سندھ کوسفارشات ارسال کیں تھیں کہ سی پیک منصوبے کی سکیورٹی کے لیے سی ٹی ڈی اور آر آر ایف میں بھرتی کا عمل مکمل ہو جانے کے بعد ویٹنگ لسٹ پر رکھے گئے 1047 امیدواران میں سے 813 امیدواروں کو ایس پی یو میں تقرری دینے کی منظوری دی جائے۔آئی جی کی سفارش پر وزیراعلیٰ سندھ نے منظور ی دیدی، تقرر نامے جلد جاری ہونگے: اعلامیہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے منظوری کے بعد آئی جی سندھ نے ویٹنگ لسٹ میں سے 813 امیدواران کو اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں تقرری دینے سے متعلق باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ویٹنگ لسٹ میں سے ٹاپ موسٹ 813 امیدواران کو جلد ہی تقرر ناموں کا باقاعدہ اجراء کر دیا جائے گا، جس کے بعد ایس پی یو کی افرادی قوت 1588 سے بڑھ کر 2401 ہوجائے گی۔