خبرنامہ پاکستان

سی پیک منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں،چینی سفیر

سی پیک منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں،چینی سفیر
اسلام آباد(ملت آن لائن) پاکستان میں چین کے سفیر ژاؤ ژنگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین پاک۔چین اقتصادی راہداری منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان کو اپنا آئرن فرینڈ سمجھتے ہیں، سی پیک سے پورے خطہ میں خوشحالی آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو چین۔پاکستان اقتصادی راہداری کے طویل المیعاد منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک پاک۔چین دوستی کا ایک اہم عنصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطہ کی ترقی چین کا دیرینہ خواب ہے، چین پاکستان کو اپنا آئرن فرینڈ سمجھتا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری صرف چین اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے کیلئے حکمت عملی کا نام نہیں بلکہ یہ اس پورے خطہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے اہم کردار ادا کرے گی، اقتصادی راہداری سے نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ خطہ کے دوسرے ملکوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین۔پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ چینی صدر کے وژن کا عکاسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین۔پاکستان اقتصادی راہداری صرف دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کیلئے حکمت عملی کا نام نہیں بلکہ یہ اس پورے خطہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی معروف کمپنیاں اور تجربہ کار سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
پاکستان کو اپنا آئرن فرینڈ سمجھتے ہیں، سی پیک سے پورے خطہ میں خوشحالی آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو چین۔پاکستان اقتصادی راہداری کے طویل المیعاد منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک پاک۔چین دوستی کا ایک اہم عنصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطہ کی ترقی چین کا دیرینہ خواب ہے، چین پاکستان کو اپنا آئرن فرینڈ سمجھتا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری صرف چین اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے کیلئے حکمت عملی کا نام نہیں بلکہ یہ اس پورے خطہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے اہم کردار ادا کرے گی، اقتصادی راہداری سے نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ خطہ کے دوسرے ملکوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین۔پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ چینی صدر کے وژن کا عکاسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین۔پاکستان اقتصادی راہداری صرف دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کیلئے حکمت عملی کا نام نہیں بلکہ یہ اس پورے خطہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔