خبرنامہ پاکستان

سی ڈی اے ہمارے کاموں میں روڑے اٹکا رہاہے: میئراسلام آباد

اسلام آباد(آئی این پی ) میئراسلام آباد شیخ انصر نے کہا ہے کہ سی ڈی اے ہمارے کاموں میں روڑے اٹکا رہاہے،وزیراعظم نے چڑیا گھر،لیک ویو پارک اور ایف 9پارک سی ڈی اے سے لے کر ہمارے سپرد کردیا ،میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو فنڈ وزرات خزانہ سے پاس ہوکر وزیراعظم ہاؤس آچکا ہے جو جلد ہی ہم تک آجائے گا،ہم سولڈ بیس کمپنی بنارہے ہیں جو پورے اسلام آباد میں صفائی ستھرائی کا کام کرے گی،وزیراعظم کے کہنے پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں نئی پولیس کا آغاز کررہے ہیں جو میٹرو پولیٹن میں ہونیوالے معاملات کا جائزہ لے گی،اس کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ،کمیٹی میں آئی جی اسلام آباد اور کمشنر ممبر ہیں،پی ٹی آئی کے 27ممبران نے میئر کے ساتھ سی ڈی اے کے خلاف عدالت میں جاکر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا۔وہ منگل کو میٹرو پولیٹین کی 4thمیٹنگ میں تمام منتخب نمائندگان سے خطاب کر رہے تھے،اس موقع پر ڈپٹی میئرچوہدری رفعت بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے مزیدکہا کہ بعض یونین کونسلز کو دفاتر مہیا کردیئے گئے اور بعض کو دفاتر ابھی نہیں ملے جو جلد ہی مل جائے گے،وزیراعظم کے کہنے پر میٹرو پولیٹن کیلئے نئی پولیس بنارہے ہیں،جس کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،جس میں آئی جی اور کمشنر ممبر ہیں،سی ڈی اے کیلئے بھی پولیس بنائی جارہی ہے،ہم سولڈ بیس کمپنی بنارہے ہیں جو پورے اسلام آباد میں صفائی ستھرائی کاکام کرے گی،سی ڈی اے والے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہاہے،جس کے بعد تمام ممبران نے اپنے اپنے حلقے کے مسائل سے میئر کو آگاہ کی،میئر نے تمام مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کروائی کہ ہم سب کے مسائل حل کریں گے،پی ٹی آئی کے 27ممبران نے میئر کے ساتھ سی ڈی اے کے خلاف عدالت میں جاکر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا،بعدازاں میئر نے تمام ممبران کو جمعہ کے دن 11بجے صدر ہاؤس میں صدر پاکستان سے ملاقات کیلئے مدعو کیا۔(خ م+م م)