خبرنامہ پاکستان

شرمناک ترین سکینڈل

شرمناک ترین سکینڈل
اسلام آباد (ملت آن لائن) ایف آئی اے نے سعودی عرب لڑکیاں سمگل کرنے والے مرکزی ملزم سکندر حفیظ کو گرفتار کر لیا ہے،ایف آئی اے نے سعودی عرب لڑکیاں سمگل کرنے کے معاملے میں اہم پیش رفت حاصل کی ہے اور اس حوالے سے فیصل آباد مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم سکندر حفیظ کو بھی گرفتارکر لیا ہے، اس کے علاوہ ملزمان کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کرکے پاکستان لانے کےلیے وزارت داخلہ سے مدد حاصل کی جا رہی ہے اور بہت جلد متاثرہ لڑکیوں کو سعودی عرب سے پاکستان لے کر آیا جائے گا۔ایف آئی اے نے خواتین سمیت چار افراد کو گرفتار کیا جن میں فاروق، ثمینہ امتیاز،حسن امتیاز اور سکندر حفیظ شامل ہیں۔ ملزمان کے زیر استعمال موبائل اور کمپیوٹر بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ موبائل اور کمپیوٹر کی فرانزک لیبارٹری سے جانچ کروائی جائے گی۔