خبرنامہ پاکستان

شریف برادران سے پاکستان کوبہت نقصان ہورہا ہے‘ ڈاکٹرعاصم

شریف برادران سے

شریف برادران سے پاکستان کوبہت نقصان ہورہا ہے‘ ڈاکٹرعاصم حسین

کراچی:(ملت آن لائن) پیپلرپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ شریف شریف نہیں رہے، انٹرنیشنل ڈان بن چکے ہیں۔ کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لندن سے آنے کے بعد چہرے سے فریش ہوں دل سے نہیں ہوں۔ ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ یہاں کے حالات دیکھ کر دل رو رہا ہے، افسوس ہوتا ہے کہ ہماری سیاست، معیشت کہاں جا رہی ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ شریف شریف نہیں رہے، انٹرنیشنل ڈان بن چکے ہیں، پاکستان کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ ہم نے 5 سال حکومت میں ذاتی دوست کبھی نہیں بنائے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ شریف برادارن کا بیرون ملک آنا جانا بند کیا جائے، شریف برادران سے پاکستان کو بہت نقصان ہورہا ہے۔ نوازشریف کی سیاست کاسورج ڈوب چکا ہے : شیخ رشید یاد رہے کہ گزشتہ روزعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی سیاست کا سورج ڈوب چکا ہے، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو عمران خان کاخوف ہے۔

…………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…بیت المقدس برائے فروخت نہیں، فلسطین اتھارٹی

غزہ / مقبوضہ بیت المقدس:(ملت آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ امریکی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے اور بیت المقدس ’برائے فروخت‘ نہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے بعد فلسطین کو بھی امداد بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فلسطین مذاکرات کی میز پر نہیں آتا تو اس کی 30 کروڑ ڈالر کی امداد بند کردی جائے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل میں فلسطینی صدر کے دفتر سےجاری بیان میں ان کے ترجمان نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس فلسطینی ریاست کا دائمی دارالحکومت ہے اور یہ سونے اور اربوں ڈالروں کے عوض بھی فروخت نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اگرامریکا کی جانب سے فلسطین کی مالی امداد منقطع کردی گئی تو اس کے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے جن کے نتیجے میں فلسطین، اردن ، لبنان اور شام میں واقع پناہ گزین کیمپوں میں لاکھوں افراد براہ راست متاثر ہوں گے جبکہ حقیقی المیہ محاصرہ زدہ علاقے یعنی غزہ کی پٹی میں ہوگا جہاں کی صورتحال پہلے ہی بہت بری ہے۔