خبرنامہ پاکستان

شریف برادران کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات

شریف برادران کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات

اسلام آباد: (ملت آن لائن) نوازشریف اور شہباز شریف نے گزشتہ رات سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان سے ملاقات کی جو ڈیڑھ گھنٹہ جاری ہی۔ ترجمان شریف فیملی کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد نوازشریف روضہ رسولؐ پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ روانہ ہوئے، مدینہ جانے کیلئے نوازشریف کو سعودی ولی عہد نے جہاز فراہم کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ روضہ رسول پر حاضری کے بعد سابق وزیراعظم واپس جدہ روانہ ہوئے، نوازشریف جدہ سے ادائیگی عمرہ کیلئے آج مکہ جائیں گے، عمرہ ادا کرنے کے بعد نوازشریف آج دوپہر پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں:نواز شہباز کی ون ٹو ون ملاقات دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے۔ شہباز شریف نے سعودی عرب میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ سعودی عرب میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم کی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کے داخلی دروازے پر ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔