خبرنامہ پاکستان

شریف برادران کی شوگرملوں میں بھارتی کام کرتے ہیں: قادری کا الزام

لاہور: (اے پی پی) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا کہ شریف برادران کی شوگر ملوں میں 300 بھارتی کام کر رہے ہیں۔ بھارتیوں کو خصوصی پروٹوکول ملتا ہے اور بھارتی شہری پولیس رپورٹ سے مستثنٰی ہوتے ہیں جبکہ ان کے ویزے پاکستانی قوانین کو معطل کر کے لگائے جاتے ہیں۔ واہگہ بارڈر پر کسٹم حکام ان بھارتیوں کے سامان کو چیک بھی نہیں کر سکتے۔ طاہر القادری نے کہا ملکی سالمیت خطرے میں ہے قومی ادارے ملک بچانا چاہتے ہیں یا نہیں۔ آج تک حکومت نے میری بات کی تردید نہیں کی اور حکومت نے خاموش رہ کر میری بات کو تسلیم کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا بھارتی شہریوں کو انجینئرز کے طور پر بلوایا جاتا ہے کیونکہ پاکستانی انجینئرزشریف برادران کی ملوں میں کام کرنے کے اہل نہیں۔ طاہر القادری نے شریف برادران کی شوگر ملوں میں کام کرنیوالے 50 بھارتی شہریوں کی لسٹ پیش کی۔