خبرنامہ پاکستان

شوکازنوٹس کی کاپی کہاں ہے؟: چیف الیکشن کمشنر

الیکشن کمیشن کا سمندر

شوکاز نوٹس کی کاپی کہاں ہے؟: چیف الیکشن کمشنر
اسلام آباد:(ملت آن لائن) الیکشن کمیشن نے پارٹی بدلنے پر نا اہلی سے متعلق کیس میں ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ سے 26 دسمبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا کی سربراہی میں کمیشن نے ارشد وہرہ کی نا اہلی کیلئے ڈاکٹر فاروق ستار کی درخواست پر سماعت کی۔ ڈپٹی میئر کراچی اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کمیشن میں پیش ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ پارٹی چھوڑنے پر ارشد وہرہ کو جاری کئے گئے شوکاز نوٹس کی کاپی کہاں ہے؟، فاروق ستار نے کہا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی شق 36 کے تحت شوکاز نوٹس کی ضرورت نہیں، پارٹی بدلنے والے کو ڈی سیٹ کرنے کیلیے الیکشن کمیشن اے براہ راست رابطہ کر لیا جاتا ہے۔