خبرنامہ پاکستان

شپ وارفلیٹ جہازوں کی تعمیرکیلئےنیا اورجدید نظام لگایاجارہا ہے: رانا تنویر

کراچی (آئی این پی)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ شپ وار فلیٹ جہازوں کی تعمیر کیلئے نیا اور جدید نظام لگایا جارہا ہے جس کی تنصیب سے شپ یارڈ کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی‘ شپ یارڈ وار فلیٹ کی تعمیر کا سنگ میل سر کرنے پر شپ یارڈ مبارکباد کی مستحق ہے۔ جمعہ کو وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے شپ یارڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شپ وار فلیٹ کی تعمیر کا سنگ میل عبور کرنے پر شپ یارڈ مبارکباد کا مستحق ہے۔ شپ یارڈ جہازوں کی تعمیر میں گرانقدر خدمات انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی شپ یارڈ میں جہازوں کی تعمیر کیلئے نیا اور جدید نظام لگایا جارہا ہے۔ نظام کی تنصیب سے شپ یارڈ کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی اور شپ یارڈ میں جہازوں کی تعمیر بروقت مکمل کرلی جائے گی۔ شپ یارڈ کی کارکردگی دفاعی پیداوار کے شعبے کیلئے اعزاز کا باعث ہے۔ (ن غ)