خبرنامہ پاکستان

شہداء پاکستان کے ہیرو ہیں، سینیٹرسلیم مانڈوی والا

شہداء پاکستان کے ہیرو ہیں، سینیٹرسلیم مانڈوی والا
اسلام آباد:(ملت آن لائن) سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ سانحہ اےپی ایس ملکی تاریخ کا افسوس ترین واقعہ ہے،شہدائے اےپی ایس پاکستان کے ہیرو ہیں۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اے پی ایس شہداء کی تیسری برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سانحہ اےپی ایس ملکی تاریخ کا افسوس ترین واقعہ ہے قوم شہدائے اے پی ایس کونہیں بھول سکتی، شہدائے اے پی ایس پاکستان کے ہیرو ہیں۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف بھاری نقصان اٹھایا، دہشتگردی کےخاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنا ہونگی۔ پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ کسی جماعت کودہشتگردوں کیلئےنرم گوشہ نہیں رکھناچاہئے، جماعتوں کودہشتگردوں کےنظریات کا محافظ نہیں بننا چاہئےانھوں نے کہا کہ دہشتگردی کےخاتمےکیلئےعسکری وسول قیادت کیساتھ ہیں، قوم کو اتحادو اتفاق کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ 16 دسمبر 2014 کی صبح جب پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں خون کی ہولی کھیلی گئی اور خود کو بہادر سمجھنے والے بزدل دہشتگردوں نے بچوں پر حملہ کیا سانحےمیں132طلبہ سمیت141افرادشہید ہوئے جبکہ اس بزدلانہ حملے میں متعدد طلبا زخمی ہوئے، واقعے نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔