خبرنامہ پاکستان

شیخوپورہ: خیبر میل کی 9 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

شیخوپورہ: خیبر میل کی 9 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
شیخوپورہ: (ملت آن لائن) کالا شاہ کاکو ریلوے اسٹیشن کے قریب خیبر میل کی 9 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے میں متعدد افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق خیبر میل پشاور سے لاہور جا رہی تھی، 6 فٹ تک ریلوے ٹریک ٹوٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔واقعہ کالا شاہ کاکو ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا، ٹرین پشاور سے لاہور جا رہی تھی، حادثہ کی تحقیقات جاری ہیں-