خبرنامہ پاکستان

شیخ رشید ریشم کی اسمگلنگ میں ملوث ہے،عابد شیر

جھنگ (آئی این پی)وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے طاہر القادری کو ڈبل شاہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید ریشم کی اسمگلنگ میں ملوث ہے،عمران خان کے دماغ کا آپریشن ہونا چاہیے۔پیر کو وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طاہر القادری ڈبل شاہ ہے جبکہ شیخ رشید ریشم کی اسمگلنگ کرتاہے،اگر ریشم کی اسمگلنگ نہیں کرتا تو سائیکل پر پھرنے والا شیخ رشید ارب پتی کیسے بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سارے چور وزیراعظم نواز شریف کیخلاف کھڑے ہوگئے ہیں،عمران خان کے دماغکا آپریشن ہونا چاہیے۔(خ م)