خبرنامہ پاکستان

شیخ رشید نے وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس جمع کرا دیا

لاہور:(اے پی پی) تحریک انصاف کے بعد عوامی مسلم لیگ نے بھی وزیر اعظم کی ناہلی کے لیے ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو جمع کرا دیا ۔ریفرنس کے نکات میں لکھا گیا ہے کہ وزیراعظم آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے تحریک انصاف نے بھی وزیر اعظم کی نااہلی کے لیے ریفرنس دائر کیا ۔ ریفرنس میں وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک جائیدادوں کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے پر آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے تحت نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ تحریک انصاف کا ریفرنس دو سو سے زائد صفحات پر مشتمل ہے جس کے ساتھ مختلف دستاویز اور شواہد بھی منسلک ہیں۔ ریفرنس دائر کرنے کے بعد تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔